وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کی نااہلی کے لیے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست عزیز الدین کاکا خیل ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ علی امین گنڈاپور نے حلف کی خلاف ورزی کی، انہیں نااہل کیا جائے، انہوں نے وزیرِ اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد مسلسل قانون کو اپنے ہاتھ میں لیا۔وزیرِ اعلیٰ نے پنجاب کی طرف جلوس نکالنے کے بہانے حملہ کیا، وہ وفاقی حکومت کے خلاف عوام کو بھڑکانے کی کوشش کر رہے ہیں، انہوں نے جلسوں کے لیے سرکاری وسائل استعمال کیے۔ علی امین گنڈاپور نے لشکر کے ساتھ وفاقی حکومت پر چڑھائی کی، جو تشویش ناک ہے، ان کے خلاف پنجاب میں مختلف مقدمات درج ہیں، وہ ریاست کے اندر ریاست قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بہرحال پشاور ہائی کورٹ نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کی نااہلی درخواست ناقابل سماعت قرار دے واپس کر دی۔
Discussion about this post