اسلام آباد ہائیکورٹ میں خیبرپختونخوا ہاؤس سیل کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس عامر فاروق نے خیبرپختونخوا حکومت کی درخواست پر سماعت کی۔ اس موقع پر کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے وکیل کا موقف تھا کہ غیرقانونی تعمیرات ہوئی ، کچھ واجبات بھی باقی ہیں، اس حوالے سے پہلا نوٹس 2014 میں دیا گیا تھا۔ جس پر چیف جسٹس نے سی ڈی اے کے وکیل سے مکالمہ کیا ’آپ قانون قاعدے کے مطابق یہ کرسکتے ہیں، اگر کچھ ہے تو نوٹس کریں وہ اس کو دیکھ لیں گے۔اس طرح نہ کریں کہ لگے آپ کسی کو ٹارگٹ کررہے ہیں۔ عدالت نے سی ڈی اے وکیل کو حکم دیا کہ آج ہی آرڈر پاس کر دوں گا آپ خیبرپختونخوا ہاؤس ڈی سیل کر دیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد میں کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے خیبر پختونخوا ہاؤس کو سیل کر دیا تھا، سی ڈی اے ذرائع نے بتایا کہ بلڈنگ رولز کی خلاف ورزی پر خیبرپختونخوا ہاؤس سیل کیا جا رہا ہے۔
Discussion about this post