سی این این کے صحافی نک پیٹن والش پر یوکرین کے زیرِ قبضہ روس کے علاقے کرسک سے رپورٹنگ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ماسکو نے ان مغربی صحافیوں کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے جنہوں نے اگست میں یوکرین کے حملے کے بعد غیر قانونی طریقے سے سرحد پار کر کے، کرسک کے علاقے سے رپورٹنگ کی تھی۔ کرسک کی عدالت نے سی این این کے صحافی کی گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے اسے روس کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ عدالتی حکم کے مطابق نک پیٹن والش کو روسی سر زمین پر گرفتار کیا جائے گا یا ان کی حوالگی کا مطالبہ کیا جائے گا۔ نک پیٹن والش ایک برطانوی صحافی ہیں جو اس سے قبل ماسکو میں چینل 4 نیوز اور دی گارڈین اخبار کے لیے رپورٹنگ کر چکے ہیں۔ یاد رہے کہ رواں ہفتے کے آغاز میں روس نے کرسک کے اندر سے رپورٹنگ کرنے پر 2 اطالوی صحافیوں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔
Discussion about this post