لاہور میں نجی کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کے معاملے پر راولپنڈی میں احتجاج کرنے والے 150 طلبہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ راولپنڈی کے مختلف کالجز کیمپس کے باہر طلبہ کا احتجاج بدستور جاری ہے، طلبہ نے کیمپسز پر پتھراؤ کیا اور ان کی جانب سے نعرے بازی کی گئی۔ پشاور روڈ کیمپس پر طلبہ نے گیٹ اور شیشے توڑ دیئے اور مورگاہ کیمپس کے باہر طلبہ نے پتھراؤ کیا، جبکہ احتجاج کے باعث ایوب پارک چوک مکمل بلاک ہو گیا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ کشیدہ حالات ہونے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر طلب کر لی گئی۔ راولپنڈی کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) آپریشن حافظ کامران اصغر نے میڈیا کو بتایا کہ پُرتشدد احتجاج کرنے والے تقریباً 100 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، بہرحال اس وقت صورتحال اب مکمل طور پر قابو میں ہے۔
Discussion about this post