محکمہ موسمیات کے مطابق 4 سے 5 دن کے دوران درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ سمندری ہوائیں دن کے بیشتر حصے میں بند رہیں گی، زیادہ تر شمال مغرب اور شمال مشرق سے گرم اور خشک ہوائیں چل سکتی ہیں۔ دوسری جانب سندھ کے بیشتر مقامات پر بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ 20 اور 21 اکتوبر کو عمرکوٹ، تھرپارکر کے اضلاع میں کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
Discussion about this post