سینیٹ سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق سینیٹ اجلاس اب دوپہر 12 بج کر 30 منٹ کے بجائے سہ پہر 3 بجے ہوگا۔ یاد رہے کہ جمعہ کو سینیٹ اجلاس آج صبح 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیا تھا۔ پھر کہا گیا کہ سینیٹ اجلاس آج صبح 11 کے بجائے دوپہر 12 بج کر 30 منٹ پر منعقد ہوگا، تاہم ایک بار پھر سینیٹ اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا گیا ہے، جو اب سہ پہر 3 بجے منعقد ہوگا۔ دوسری جانب نون لیگ کے رہنما اور سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ آئینی مسودہ تیار ہے، وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد سینیٹ میں پیش کر دیا جائے گا۔
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کیلئے نمبر پورے ہیں لیکن سیاسی جماعتوں میں اتفاق کی کوشش کر رہے ہیں۔ 26ویں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے پیدا ہوجائے تو زیادہ اچھا ہے، مستقبل میں اس کی افادیت زیادہ ہوگی تاہم اتفاق رائے نہ ہوا تو پھر بھی نمبرز پورے ہیں۔ قومی اسمبلی وسینیٹ اجلاس کا وقت بار بار تبدیل ہونے سے متعلق سوال کے جواب میں اُن کا کہنا تھا کہ اجلاسوں کے اوقات میں تبدیلی اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے ہے۔
Discussion about this post