اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کا فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے۔ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کا اطلاق سیاسی قیدیوں سمیت عام قیدیوں پر بھی ہوگا۔ معلوم ہوا ہے کہ پنجاب کی حکومت نے 18 اکتوبر تک اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر بندش لگائی تھی۔حکومت پنجاب کی جانب سے اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات پر پابندی میں 2 دن کی توسیع کا اطلاق بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات پر نہیں ہو گا۔ پابندی کا اطلاق خصوصی درخواست پر ہونے والی ملاقاتوں پر نہیں ہو گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریکِ انصاف کے 5 افراد کی بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات خصوصی درخواست پر ہو رہی ہے، حکومت پہلے ہی تحریکِ انصاف کے 5 افراد کو ملاقات کی اجازت دے چکی ہے۔
Discussion about this post