تحریک انصاف کے بانی چیئرمین نے طبی معائنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔ استدعا کی گئی ہے کہ ڈاکٹر عاصم یوسف، ڈاکٹر ثمینہ نیازی اور ای این ٹی ڈاکٹر کو فوری معائنے کی اجازت دی جائے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی تک ان کے ذاتی معالجین کو رسائی نہیں دی جا رہی، ڈاکٹر عاصم کو 15 اکتوبر 2024 کو جیل میں درخواست گزار تک رسائی نہیں دی گئی۔ اسی بنا پر ڈاکٹر عاصم یوسف، ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر ثمینہ نیازی کو 15 روزہ شیڈول کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے معائنے کی اجازت دی جائے۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے 15 اکتوبر کو ایس سی او سربراہ کانفرنس کے موقع پر احتجاج کی کال اس شرط پر واپس لی تھی کہ بانی چیئرمین طبی معائنہ کرایا جائے گا۔
Discussion about this post