فرانسیسی نیوز ایجنسی کو انٹرویو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی بولی میں حصہ لینے والوں کو جانچ پڑتال کا موقع دیا، پی آئی اے کے اثاثہ جات کی جانچ پڑتال کی وجہ سے نج کاری کے عمل میں تاخیر ہوئی۔ حکومتِ پاکستان جون 2024 میں پی آئی اے کی نج کاری کرنا چاہتی تھی، پاکستان پر مجموعی قرضے 258 ارب ڈالرز تک پہنچ چکے ہیں، معیشت میں قرضوں کا حصہ 69 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ تنخواہ دار طبقے کی مشکلات سے آگاہ ہیں، تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں کا مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے ہیں۔صنعتی شعبہ بھی ٹیکس کی زیادہ سے زیادہ حد کو پہنچ چکا ہے، زرعی آمدن سے ٹیکس کی وصولی بہتر کرنا ہو گی، ریئل اسٹیٹ اور ریٹیلز سیکٹرز سے ٹیکس آمدن بڑھانا ہوگی۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کہتے ہیں کہ ملک میں 52 لاکھ سے زائد انکم ٹیکس گوشوارے جمع ہوئے ہیں، ٹیکس بیس میں 29 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
Discussion about this post