اسلام آباد کی انسداددہشت گردی عدالت کےجج ابوالحسنات ذوالقرنین نےضمانتیں منظورکیں،جج اے ٹی سی ابوالحسنات ذوالقرنین نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ضمانت پر رہائی کا حکم دیا۔ عدالت نے20،20 ہزار روپے کےمچلکوں کےعوض ضمانت منظورکی ہیں،پراسیکیوٹر راجہ نوید نےعلیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ضمانت کی مخالفت کی۔ یاد رہے کہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان 4 اکتوبر سے تھانہ کوہسارمیں درج مقدمےمیں گرفتارہوئی تھیں۔ جمعرات کو بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بھی اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا تھا۔
Discussion about this post