حکومت سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد میں اضافے کے لئے فعال ہوگئی ہے۔ نجی بل کے بعد ججز کی تعداد میں اضافے کا سرکاری بل لایا جائے گا۔ قومی اسمبلی میں سرکاری بل جمعہ کو پیش کرنے کا امکان ہے۔ سپریم کورٹ چیف جسٹس سمیت 23ججز پر مشتمل ہوگی۔ سپریم کورٹ ججز کی تعداد میں اضافے سے متعلق بل منظوری کےلیے قومی اسمبلی اجلاس جمعہ تک ملتوی کیا گیا ہے، ترمیم شدہ شیڈول کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس آج ختم ہونا تھا۔ ججز کی تعداد بڑھانے سے کسی جج پر غیر ضروری دباؤ میں کمی ہوگی۔ یاد رہے کہ 2 روز قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات میں سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد سے متعلق بل فوری پارلیمان میں پیش کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
Discussion about this post