اسلام آباد میں چین کے 75ویں قومی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے چینی شہریوں اور سرمایہ کاری کے تحفظ کے لیے مزید اقدامات پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر شی جن پنگ چینی کے لیے شہریوں کی حفاظت اہم ترین معاملہ ہے۔ صدر نے پاکستانی رہنماؤں سے ملاقاتوں میں متعدد مواقع پر اس بات پر زور دیا ہے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار کا کہنا تھا کہ چینی شہریوں پر حملوں میں ملوث زیادہ تر حملہ آوروں کو پکڑ لیا گیا ہے اور چینی حکام کویقین دہانی کرائی کہ پاکستان میں چینیوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ یاد رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں کراچی ایئرپورٹ پر دہشت گرد حملے میں 2 چینی شہری ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
Discussion about this post