وزیرِاعظم شہباز شریف اور قطری وزیرِ اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔ جس میں دو طرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر شہباز شریف نے پاکستان کی اقتصادی ترقی میں قطر کے تعاون کو سراہااور مختلف شعبوں میں قطر کی مسلسل حمایت پر اظہارِ تشکر کیا۔ وزیراعظم نے اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور قطر میں موجود پاکستانیوں کی میزبانی کرنے پر قطر کا شکریہ ادا کیا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ پاکستانی دونوں ممالک کی ترقی میں ایک پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس موقع پر شہباز شریف اور قطری وزیرِ اعظم نے عالمی اور علاقائی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ پاکستانی وزیرِ اعظم نے غزہ تنازع پر قطر کے اصولی مؤقف اور خطے میں امن کے فروغ کے لیے قطر کی کوششوں کو سراہا ۔
Discussion about this post