پشاور میں سرکاری کالجوں کی سولرائزیشن منصوبے کے افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ صوبے میں جلد اسٹوڈنٹ یونین بحال کردیں گے، طلبا کیلئے اسکالرشپس بڑھارہے ہیں۔ مقابلہ کرنےکی جرأت سےآپ کی سوچ بڑھے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان قرضوں میں ڈوباہے،ہم اپنےفیصلے خود نہیں کرسکتے، انصاف میرٹ، معاشرے میں انصاف سے تمام مسائل حل ہوجاتے ہیں، محرومی قوموں کو ہمیشہ نیچے لے کرجاتی ہے۔ ناکامی کے بعد ناامید نہیں ہوناچاہیے۔ خودمختاری اور فیصلے خود کرنے تک ہم آزادنہیں ہوسکتے، آئین کےمطابق حق مانگنے پر جیلوں میں ڈالاجاتاہے،ظلم کیا جاتاہے، حقیقی آزادی کیلئے جنگ جاری ہے اور جاری رہے گا، قوم اور نسلوں کیلئے حقیقی آزادی کی جنگ جیتیں گے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مطابق فیصلہ کن جنگ کاوقت قریب ہے، اگرہم واپس نہ آئے تو ہمارے جنازے پڑھ لینا، ہمیں سمجھ آگئی اس ملک میں شرافت سے حق نہیں ملتا۔
Discussion about this post