امریکا سے آئے سکھ یاتریوں کے وفد سے لاہور میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ کو سال میں 10 بار تک پاکستان آنے پر خوش آمدید کہیں گے۔ ان کے مطابق اب درخواست دہندگان کو صرف 30 منٹ میں ویزا حاصل کرنے کے لیے ایک فارم پُر کرنا ہوگا۔ وفاقی وزیر نے حسن ابدال، کرتارپور، ننکانہ صاحب اور لاہور کے علاوہ پاکستان میں سکھوں کے دیگر مقامات کھولنے پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہاں جانے کے لیے کسی اجازت نامے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ حکومت کی خواہش ہے کہ نوجوان سکھوں سمیت زیادہ سے زیادہ یاتری پاکستان آئیں۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے 124 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزے کی ضرورت کو ختم کر دیا ہے تاکہ چیمپئنز ٹرافی، پاکستان کرکٹ میچز اور حتیٰ کہ پاک-بھارت میچز کے لیے وزیٹرز کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔ اس موقع پر سکھوں یاتریوں نے مفت آن لائن ویزا کی سہولت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس نے سفر کو بہت آسان بنا دیا ہے۔
Discussion about this post