امریکی صدارتی انتخاب کا دنگل بج چکا ہے۔ عوام ووٹ کاسٹ کررہے ہیں۔ کامیلہ ہیرس اور ڈونلڈٹرمپ دونوں نے اپنی اپنی جگہ ابھی سے جیت کے دعوے کرنا شروع کردیے ہیں۔ ایک تجزیاتی فرم ایڈ امپیکٹ کے مطابق مارچ سے اب تک رائے دہندگان کی ذہن سازی کے لیے 2.6 ارب ڈالر سے زیادہ خرچ کیے جا چکے ہیں۔ حالیہ جائزوں کے مطابق 78 سالہ ٹرمپ اور 60 سالہ ہیرس عملی طور پر برابر ہیں۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ حتمی نتائج ۤکے لیے کئی دن لگ سکتے ہیں۔ ٹرمپ اور کامیلہ ہیرس پیر کو پنسلوانیا میں تھے۔ الیکٹورل کالج میں ووٹوں کا سب سے بڑا حصہ اس ریاست کا ہے۔ یہ ان 7 ریاستوں میں سے ایک ہے جن کے متعلق توقع ہے وہ حتمی نتائج کا تعین کریں گی۔
Discussion about this post