ہفتہ وار بریفنگ کے موقع پر ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے چین سے تعلقات ہماری پالیسی کا حصہ ہیں، دہائیوں پر مشتمل یہ تعلقات کسی چیز سے متاثر نہیں ہوتے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے اندروانی معاملات میں مداخلت سے متعلق قیاس آرائیاں غلط ہیں۔ امریکا سے دیرینہ مراسم ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت پر مبنی ہیں ۔ترجمان دفترخارجہ کی نے کہا کہ پاکستان اور امریکا پرانے دوست اور پارٹنر ہیں۔ صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارک باد دی ہے۔ پاکستان امریکا کے ساتھ مضبوط دو طرفہ تعلقات کا خواہاں ہے۔ ترجمان کے مطابق کوپ 29کانفرنس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور بھارتی وزیراعظم کی ملاقات کا امکان نہیں ہے۔ ایک سوال پر ان کا مزید کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائر عیسٰی کی گاڑی پر حملے کے معاملے پر برطانوی حکومت سے رابطے میں ہیں، ابتدائی معلومات کے بعد حکومت کی جانب سے معاملہ باضابطہ طور پر اٹھایا جائے گا۔
Discussion about this post