ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا نے پہلی بیٹنگ کی اور پاکستانی بالرز کے سامنے کوئی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا۔ پوری ٹیم 35 اوورز میں صرف 163 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے 5، شاہین شاہ آفریدی نے 2، محمد حسنین اور نسیم شاہ نے ایک ایک شکار کیا۔ پاکستان نے ہدف کا تعاقب شاندار انداز سے کیا۔ اوپننگ بلے باز صائم ایوب 71 گیندوں پر 82 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ عبدل شفیق 64 رنز اور بابر اعظم 15 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، شاندار باؤلنگ کرنے پر حارث رؤف کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
پاکستان نے یہ میچ 9 وکٹوں سے جیتا۔ تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی۔آسٹریلیا نے پاکستان کو 3 میچوں کی سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دی تھی، مچل اسٹارک کو 3 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ایک روزہ میچ 10 نومبر کو کھیلا جائے گا جب کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 14 سے 18 نومبر تک ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔
Discussion about this post