انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستانی اسپنر نعمان علی کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بہترین کارکردگی پر اکتوبر کے لیے پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا۔ نعمان علی کے ساتھ مقابلے پر نیوزی لینڈ کے لیفٹ آرم اسپنر مچل سینٹنر اور جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلر کگیسو ربادا کی بھی نامزدگی ہوئی تھی لیکن اعزاز نعمان علی کو ملا۔ نعمان علی نے انگلینڈ کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں میں مجموعی طور پر 20 شکار کرکے ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔ نعمان علی کو پہلی مرتبہ آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیا گیا تھا جب کہ وہ پہلی بار آئی سی سی ٹیسٹ باؤلر رینکنگ میں ٹاپ ٹین میں شامل ہوئے تھے، وہ ابھی بھی نویں پوزیشن پر ہیں۔ صرف باؤلنگ ہی نہیں بلکہ نعمان علی نے بیٹنگ میں بھی نمایاں کردار ادا کیا، خاص طور پر تیسرے ٹیسٹ میں سعود شکیل کے ساتھ ان کی شراکت اور 45 رنز کی اننگز کی بدولت پاکستان کو 77 رنز کی برتری حاصل ہوئی جس سے قومی ٹیم نے میچ اور سیریز میں کامیابی حاصل کی۔
Discussion about this post