ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ متحدہ عرب امارات میں بارشوں کی شرح میں 30 فیصد اضافے کا امکان ہے۔ متحدہ عرب امارات میں درجۂ حرارت میں 1.7 ڈگری سینٹی گریڈ کا اضافہ ہو سکتا ہے، جس کی وجہ سے طوفانی بارشیں، سیلاب، اولے اور بجلی گرنے کے واقعات پیش آ سکتے ہیں۔ اماراتی نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی کے مطابق بارشوں میں اضافہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہوا ہے۔ ادھر متحدہ عرب امارات میں طوفانی موسم سے نمٹنے کے لیے اجلاس بھی ہوا ہے۔ جس میں موسمیاتی تبدیلیوں پر حکمتِ عملی بنانے پر غور کیا گیا۔
Discussion about this post