علیمہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو احتجاج کی فائنل کال دے دی۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ مطالبات تسلیم کیے جانے تک احتجاج جاری رہےگا جب کہ قوم نے اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہے کہ وہ آزادی میں رہنا چاہتے ہیں یا نہیں۔ دوسری جانب وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے اسلام آباد مارچ کے لیے کمیٹی قائم کر دی ہے، انہوں نے کمیٹی کے نام منظرِ عام پر لانے سے انکار کر دیا ہے۔ 24 نومبر کو احتجاج کا مرکز اسلام آباد ہو گا، احتجاج پاکستان بھر اور پوری دنیا میں ہو گا۔بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ احتجاج کی یہ فائنل کال ہے، مطالبہ ہے کہ 26 ویں ترمیم واپس لی جائے اور مینڈیٹ واپس کیا جائے۔
Discussion about this post