متحدہ عرب امارات نے ویزوں بندش کے حوالے سے شکایات کے انبار لگا دیے جن میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی شہری یو اے ای میں سیاست اور احتجاج میں ملوث ہیں اور سوشل میڈیا پر یو اے ای حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہیں۔ پاکستانی سفیر کو بتایا گیا کہ پاکستانی شہریوں کے لیے ویزوں پر پابندی کابینہ نے پیش کی ہے۔ پاکستانی شہریوں کا یو اے ای میں سوشل میڈیا استعمال مثبت نہیں، یو اے ای میں نوکریوں کے خواہشمند بعض پاکستانی امیدوار ڈگریوں کی جعلی طریقے سے تصدیق کرتے ہیں۔ کچھ پاکستانی شہریوں نے جعل سازی سے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ میں ردوبدل کیا، پاکستانی شہریوں کا چوری، دھوکا دہی، بھیک مانگنے، جسم فروشی اور منشیات میں ملوث ہونے کا تناسب دوسرے ملکوں سے زیادہ ہے۔
Discussion about this post