لاہور کی سیشن کورٹ میں ملزم ماجد بشیر کی عبوری درخواست پر سماعت ہوئی، ملزم عدالت کے روبرو پیش نہ ہوا اور ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔ معلوم ہوا کہ ماجد بشیر کی فیصل آباد میں قریبی رشتے دار کی فوتگی ہوگئی ہے، عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم ماجد بشیر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔ لاہور کی سیشن کورٹ نے ملزم ماجد بشیر کی ضمانت میں 2 دسمبر تک توسیع کردی۔ یاد رہےکہ اداکارہ نرگس کے شوہر کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے، شوہر پر انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کر رکھا ہے۔
Discussion about this post