چار دن تک جاری رہنے والی عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کا افتتاح کردیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے، پاکستان دنیا بھر میں قیام امن کے لیے اپنا منفرد کردار ادا کررہا ہے، نمائش میں تکنیکی معاملات سمیت اہم امور پر غور ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ علاقائی امن اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے رابطوں کا فروغ ضروری ہے، پاکستان مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتا ہے۔ دفاعی نمائش کے پیش نظر محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے کراچی میں 4 روز کے لیے ٹریفک کی روانی بحال رکھنے کے لیے شاہراہ فیصل اور کارساز کے اطراف تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
Discussion about this post