فیصل واؤڈا نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر ماہ کال تبدیل ہوتی رہتی ہے، احتجاج کرنا ہے تو آپ اپنے بچوں کو بھی لے آئیں، اگر 6 سے 8 ہزار لوگ آئے بھی تو ریڈ زون میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔ یہ بانی پی ٹی آئی کی آخری کال ہے، 24 نومبر کو احتجاج کی کال کیوں دی گئی ہے؟ 25 نومبر کو بانیٔ پی ٹی آئی پر فردِ جرم عائد ہونی ہے اس لیے 24 کے احتجاج کی کال دی گئی ہے۔
Discussion about this post