اسلام آباد میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے سعودی عرب کے نائب وزیرِ داخلہ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد اور ریاض کو جڑواں شہر قرار دینے کی تجویز پیش کی جس پر سعودی وزیر نے اتفاق کیا۔ معلوم ہوا ہے کہ اس معاملے پر مزید ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ ملاقات کے دوران پاکستان سے بھکاریوں کو سعودی عرب بھجوانے والے مافیا کی سرکوبی پر گفتگو اور دونوں ممالک کا قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر عملدرآمد پر اتفاق ہوا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں 419 پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کے لیے قانونی کارروائی جلد مکمل کی جائے گی۔ ان کے مطابق 4300 بھکاریوں کے نام ای سی ایل میں شامل ہیں، سعودی عرب جانے والے بھکاریوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، ایسے بھکاری مافیا کے خلاف ملک بھر میں مؤثر کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے، سعودی شہریوں کے لیے پاکستان آنے پر کوئی ویزا نہیں، جب چاہیں آئیں۔
Discussion about this post