لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ انہوں نے پی ٹی آئی صاف صاف بتا دیا ہے کہ وہ 24 نومبر کو مرنے مارنے اور فساد کرنے کے لئے آرہے ہیں، یہ لوگ اسلام آباد اور ریاست کے خلاف جہاد کرنے کیلئے آ رہے ہیں، ان کے خلاف وہی اقدامات اٹھائیں گے جو دہشتگردوں کے خلاف اٹھائے جاتے ہیں۔ ان کے مطابق علیمہ خان تیاری کریں اور جو کرنا ہے کر کے دکھائیں، چیف سیکرٹری نے کہا 81 کروڑ روپے پچھلے لانگ مارچ پر لگے، اب ہر ایم پی اے اور ایم این اے کو 2،2 اور 4،4 لاکھ روپے دیئے جا رہے ہیں، یہ کس قانون کے تحت پیسے دیئے جا رہے ہیں؟۔ صوبائی وزیر اطلاعات کہتی ہیں کہ ایم پی اے اور ایم این ایز کو فساد برپا کرنے کیلئے رقم دی جارہی ہے ، ان کو سب سے پہلے بچانے کیلئےعدالتیں آجاتی ہیں، کسی کی محبت میں اتنا آگے نہ نکلیں کہ سچ ، غلط ، جھوٹ اور بربادی نظر نہ آئے۔پی ٹی آئی پروپیگنڈا سیل مختلف اکاؤنٹس سے آپریٹ کرتے ہیں۔ انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں، پشاور دہشتگردوں کی آماجگاہ بن گیا۔
Discussion about this post