ڈی جی پاسپورٹس کی جانب سے خصوصی ڈیسک قائم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام ریجنل دفاتر میں خصوصی ڈیسک بنائیں گے، حجاج کرام کو یہ سہولت دنیا بھر میں قائم پاسپورٹ دفاتر میں بھی ملے گی۔ حجاج کرام کو پاسپورٹس کی ڈلیوری 24 گھنٹوں میں یقینی بنائی جائے گی۔ دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت پاکستان نے 4300 بھکاریوں کو نو فلائی لسٹ میں ڈال دیا اور بھکاریوں کو بیرون ملک بھیجنے والے مافیا کے خلاف حکومتی اقدامات سے متعلق بھی سعودی عرب کو آگاہ کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی پاکستانی حکومت نے سعودی عرب میں گداگری کی انسداد کے لیے عمرہ زائرین پر نئے ضوابط لاگو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عمرہ ویزے پر سعودی عرب جانے والے زائرین سے گداگری نہ کرنے کا تحریری اقرار نامہ لینا شروع کردیا ہے۔تحریری إقرار نامے میں اس بات کی وضاحت کی گئی ہے کہ سعودی عرب میں گداگری پر سزا ہوسکتی ہے نیز پاکستان واپسی پر ان کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔ عمرہ ویزے کو استعمال کرتے ہوئے سعودی عرب میں گداگری کرنے والوں کو بلیک لسٹ کردیا جائے گا۔ یاد رہے کہ پاکستانی حکام نے ملتان میں 4 ایجنٹ گرفتار کئے ہیں جو لوگوں کو عمرہ ویزے پر سعودی عرب بھیج کر گداگری کرواتے تھے۔
Discussion about this post