وزارت داخلہ پاکستان نے چیف سیکرٹری خیبر پختون خواہ کو مراسلہ تحریر کیا ہے جس میں کہا گیا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ اسلام آباد میں ہونے والے 24 نومبر کے احتجاج میں کوئی بھی سرکاری مشینری، اہلکار یا پیسہ استعمال نہیں ہوگا۔ یاد رہے کہ تحریک انصاف نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔ جس کو روکنے کے لیے پنجاب حکومت خاصی فعال ہے۔ ۔ راستوں کی بندش کے لیے راولپنڈی میں کنٹینرز لگنا شروع ہوگئے۔ پی ٹی آئی کارکنان کو روکنے کیلئے فوارہ چوک اور لیاقت روڈ پر کنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں۔ لیاقت روڈ پر چرچ کے قریب سڑک کی سائیڈ پر ایک اور فوارہ چوک پارکنگ پلازہ کے سائیڈ پر دو کنٹینرز رکھے گیے ہیں۔مزید کنٹینرز کو شہر کی مرکزی شاہراؤں اور راستوں پر پہنچایا جارہا ہے۔ ابھی کنٹینرز کو شاہراؤں کے سائیڈز پر رکھا جائے گا۔ راولپنڈی کے 47 مقامات پر سیلنگ کا فیصلہ بھی کر رکھا ہے جبکہ شہر کینٹ اور گرد نواح میں 34 مقامات پر پولیس پکٹس بھی قائم کی جائیں گے۔ مجموعی طور پر ساڑے چار ہزار سے زائد نفری 24 نومبر کو امن وامان قائم رکھنے کے لیے ڈیوٹی سرانجام دے گی۔
Discussion about this post