ٹی 20 کرکٹ کے میدان میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت 24 اکتوبر کو ایک دوسرے سے ٹکرائیں گے۔
کرکٹ کا بڑا دنگل ، دو بڑی روایتی حریف پھر آمنے سامنے ہوں گے ۔ ٹیموں کے درمیان ٹی 20 کا مقابلہ متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں ہوگا۔ سرحدوں پر ہونے والی کشیدگی اور دونوں ملکوں کے سیاست دانوں کے گرما گرم بیان کی گونج میں کھلاڑی ایک دوسرے سے ٹکرانے کے لیے تیار ہوں گے ۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے 17 اکتوبر سے ہونے والے ٹی ٹوئٹنی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان اور بھارت کے میچ کی تاریخ کا اعلان کردیا ۔ دونوں ٹیمیں 24 اکتوبر کو دبئی میں ایک دوسرے کو زیر کرنے کیلئے اپنی تمام تر طاقت کا استعمال کریں گی ۔
پاکستان اور بھارت ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ بی میں شامل ہیں جس میں ان دونوں کے علاوہ افغانستان اور نیوزی لینڈ بھی شامل ہیں، جب کہ دو اور کوالیفائر ٹیمیں بعد میں اس گروپ کا حصہ بنیں گی۔
پاکستان اور بھارت کے میچ کی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی دبئی میں موجود پاکستانی اور بھارتی تماشائیوں میں غیر معمولی جوش و خروش دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ہر ایک کی کوشش ہے کہ کسی طرح میدان میں جا کر اس بڑے ٹاکرے کو دیکھا جائے۔
فی الحال انتظامیہ کی جانب سے ابھی یہ فیصلہ نہیں ہوا کہ میدان میں کتنے فی صد تماشائیوں کو آنے کی اجازت ہوگی۔ اس کا انحصار کرونا وبا کی صورت حال پر ہے ۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میزبان بھارت ہے، جب کہ اس کا بڑے ایونٹ کا انعقاد بھارت میں کرونا وبا کی بگڑتی صورت حال کی بنا پر متحدہ عرب امارات میں کرایا جارہا ہے ۔ جس کا فائنل 14 نومبر کو ہوگا۔
میچ کے تفصیلات، ٹکٹون اور دیگر شیڈول کی جانب سے اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ پاک بھارت ٹاکرے کی خبر منظر عام پر آتے ہی پاک انڈیا کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
Mark your Calendars Folks,India will play against Pakistan on October 24th in T20 WC 2021!🔥😍❤️
Venue:Dubai#PAKvIND #WT2021#T20worldcup pic.twitter.com/Zgxwk6zVOp— Nouman Tariq (@Nomi_aadeez) August 4, 2021
24th October 2021
The biggest Rivals in #Cricket will come face to face #PAKvINDAnd am waiting for BCCI statement “ if any Indian player play with Pakistan will not be our future consideration “ 🤪 #T20worldcup
— ♥Amin♥ (@uamin1000) August 4, 2021
Excited?😍❤❤#INDVPAK #PAKVIND #Pakistan #TeamIndia #IndianCricketTeam #T20WorldCup #Cricket https://t.co/3LjbQRDUvh
— Avnish Sharma (@avi_sharma04) August 4, 2021
India vs Pakistan On 24 October!
.
.#Pakvind #INDvpak #cricket #T20WorldCup #pakistancricket #indiancricket pic.twitter.com/AWyuqQSwYG— CRICKETNMORE (@cricketnmore) August 4, 2021
Discussion about this post