اسلام آباد انتظامیہ نے سیکٹر آئی 9 میں موجود کرائم انٹیلی جنس ایجنسی کی عمارت کو سب جیل قرار دے دیا ہے۔ چیف کمشنر اسلام آباد نے وزارت داخلہ کی منظوری سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ سی آئی اے کی بلڈنگ کو آرٹیکل پریزنرز ایکٹ 1894 کے سیکشن3 کے تحت سب جیل قرار دیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران گرفتار ہونے والے شرپسندوں کو رکھنے کے لیے اسلام آباد پولیس کی کرائم انٹلی جنس ایجنسی کی عمارت کو سب جیل یا جوڈیشل لاک اپ قرار دے دیا گیا ہے۔ افسران کے مطابق سی آئی اے سینٹر ایک فیکٹری میں قائم کیا گیا ہے جو سیکٹر آئی-9 مرکز میں ہے اور وہاں سے گزشتہ دو دہائیوں سے کام کر رہا ہے۔ یہ سینٹر 13 کمروں پر مشتمل ہے جس میں ایک ایس پی آفس، دو ڈی ایس پی آفس اور 10 کمرے تفتیشی افسران اور سینئرز کے عملے کے لیے ہیں، اس سی آئی اے سینٹر میں ایک لاک اپ بھی ہے جس میں زیادہ سے زیادہ 30 افراد کو سلاخوں کے پیچھے ڈالنے کی گنجائش ہے۔
Discussion about this post