سپریم کورٹ میں موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی سے متعلق کیس میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے پی ویڈیو لنک پر پیش ہوئے۔ جس میں ان کا کہنا تھا کہ منگل کو دونوں اطراف سے ہلاکتیں ہوئیں، معاملے پر آئینی بینچ از خود نوٹس لے سکتا ہے۔ انہوں نے استدعا کی کہ آئینی بینچ ان واقعات پر ازخود نوٹس لے۔ جواب میں جسٹس مسرت ہلالی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں پیش ہو کر سیاسی باتیں نہ کریں۔آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ جو معاملہ ہمارے سامنے ہے نہیں، اسے نہیں دیکھ سکتے۔ جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ یہ معاملہ ہمارے سامنے نہیں ہے، اس پر بات نہیں کرنا چاہتے۔ جس کے بعد آئینی بینچ نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ خیبر پختون خوا کی زبانی استدعا مسترد کر دی۔
Discussion about this post