سیکیورٹی ذرائع کے مطابق چند افراد کی جانب سے پروپیگنڈا کیا جارہا ہے اور سوشل میڈیا پر مظاہرین کی اموات کا جھوٹا الزام لگایا جارہا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اپنی ناکامیوں اور کوتاہیوں کو چھپانےکیلیےسوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، پولیس اور رینجززکے آپریشن میں کسی قسم کے آتشیں اسلحےکااستعمال نہیں کیا گیا۔ یاد رہے کہ منگل اور بدہ کی درمیانی شب اسلام آباد کے ڈی چوک، بلیو ایریا اور جناح ایونیو کے اطراف رینجرز اور پولیس کے مشترکہ آپریشن کے بعد تحریک انصاف کے رہنما اور کارکن منتشر ہوگئے تھے جبکہ تحریک انصاف نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا۔ وزیراعلیٰ خٰبرپختونخوا علی امین گنڈا پور، بشریٰ بی اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب مانسہرہ پہنچ گئے ہیں ۔
Discussion about this post