ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں سے بارودی مواد، اسلحہ، دستی بم اور اہم عمارتوں کے نقشے ملے ہیں۔ دہشت گرد لاہور میں اہم سرکاری عمارت کو ٹارگٹ کرنا چاہتے تھے۔گرفتار دہشت گردوں میں سیف، نفیس، اسرار، حاجی شاہ، زبیر، اسلم، ابوبکر، فدا حسین، فہد سلیم و دیگر شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق نومبر کے دوران لاہور سے 34 دہشت گردوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
Discussion about this post