بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری کی بہن، عالیہ فخری کو نیویارک کے علاقے کوئینز میں ایک آگ لگانے کے واقعے میں اپنے سابق بوائے فرینڈ ایڈورڈ جیکبز اور ان کے دوست اناستاسیا اسٹار اٹین کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ واقعہ 2 نومبر کو دو منزلہ گیراج میں پیش آیا۔ عالیہ فخری مبینہ طور پر صبح سویرے موقع پر پہنچیں اور چلائیں: "آج تم سب مرنے والے ہو،” جس کے بعد گیراج میں آگ لگا دی۔ عینی شاہدین نے ان کی آواز سننے کے بعد آگ بجھانے کی کوشش کی۔ ۔ دونوں دھوئیں کے سانس لینے اور جلنے سے ہلاک ہوگئے۔ عالیہ فخری پر فرسٹ ڈگری کے چار قتل، سیکنڈ ڈگری کے چار قتل، اور آتش زنی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ اگر یہ الزامات ثابت ہوگئے، تو انہیں عمر قید کی سزا ہوسکتی ہے۔ ان کا اگلی عدالتی پیشی 9 دسمبر کو متوقع ہے۔
جیکبز کی والدہ نے انکشاف کیا کہ ان کے بیٹے کا عالیہ کے ساتھ تعلق ایک سال پہلے ختم ہو چکا تھا، لیکن عالیہ مبینہ طور پر انہیں مسلسل ہراساں کرتی رہیں۔ اگرچہ نرگس فخری نے اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا، ان کی والدہ نے بیٹی عالیہ کا دفاع کیا ہے۔ انہوں نے اپنی بیٹی کو ایک ہمدرد انسان قرار دیا ہے۔
Discussion about this post