اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ مہنگائی 78 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی، معیشت ترقی کر نہیں رہی، ترقی کرچکی ہے، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، انڈیکس ایک لاکھ پوائنٹس سے تجاوز کرچکا ہے۔ وفاقی وزیراطلاعات نے تحریک انصاف کی طرف سے مبینہ طور پر پھیلائی جانے والی فیک ویڈیوز دکھاتے ہوئے کہا کہ یہ کہہ رہے ہیں ہم پر گولیاں چلائی گئیں، یہ گولی چلانےکانہیں بلکہ گولی کرانے کابیانیہ ہے، یہ سیکیورٹی فورسز کو خود نشانہ بناتےہیں، یہ نوسزبازی کرتےہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں احتجاج کے دوران مبینہ طور پر رینجرز کی طرف سے کنٹینر سے گرائے گئے شہری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ شخص منڈی بہاالدین کا رہائشی اور زندہ ہے، مگر اس کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا۔ یہ کہتےہیں کہ کنٹینر پرنماز پڑھنےوالے کوگرادیا، کنٹینرنمازپڑھنےکی جگہ نہیں،نمازپڑھنےکیلیےاسلام آباد میں بہت مساجد ہیں۔ وفاقی وزیر کے مطابق یہ وہ لوگ ہیں جو جھوٹ پر ریاست کو بدنام کرتے ہیں، ریاست مخالف بیانیہ چلایا جارہا ہے، کوئی کہتا ہے 4 ہزار لاشیں ہیں، کوئی کہہ رہا ہے 400 لاشیں ہیں ، کوئی کہہ رہا ہے 160 لاشیں ہیں، لطیف کھوسہ نے کہا کہ ان کے گھر پر سو ڈیڑھ سو لاشیں موجودہیں۔ دنیا کے مہذب ملکوں میں کوئی کلاشنکوف، غلیلیں، بنٹے، آنسو گیس کے شیل، دستی بم اور اسٹین گنوں کے ساتھ آئے تو احتجاج کی اجازت نہیں دی جاتی، 5 منٹ میں اندرکیا جاتا ہے۔ یہ پرامن مظاہرین نہیں تھے، یہ جدید اسلحے سے لیس جتھا تھا جو یہاں دھاوا بولنا چاہتا تھا، کیونکہ لوگ نہ ہونے کے باعث یہ بری طرح ناکام ہوئے ہیں اس لیے اب شرمندگی چھپانے کے لیے لاشوں کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔
Discussion about this post