72 سالہ نندی نداتواہ 57 فیصد ووٹوں سے ملک کی پہلی خاتون صدر منتخب ہوئیں۔ فروری میں صدر ہیگ گینگوب کی موت کے بعد نندی نداتواہ کو نائب صدر مقرر کر دیا گیا تھا، وہ ڈپٹی وزیرِ اعظم اور کئی محکموں کی وزیر بھی رہ چکی ہیں۔ سیاسی جماعت جنوبی مغربی افریقہ پیپلز آرگنائزیشن سے تعلق رکھنے والی نندی ندتواہ نے صدر منتخب ہونے کے بعد کہا کہ نمیبیا کے عوام نے امن اور استحکام کے لیے انہیں ووٹ دے کر منتخب کیا ہے۔ اُدھر اپوزیشن جماعتوں نے الیکشن نتائج ماننے سے انکار کردیا۔ یاد رہے کہ نمیبیا کے ان انتخابات میں کئی مسائل درپیش ہوئے جس کی وجہ سے انتخابی عہدیداروں نے ووٹنگ کو ہفتے تک بڑھا دیا تھا۔ اپوزیشن جماعتوں نے ووٹنگ کے مرحلے میں توسیع کو غیر قانونی قرار دے کر نتائج کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔
Discussion about this post