جنسی جرائم میں اضافے بالخصوص بچوں کے ساتھ جنسی زیادتیوں کی روک تھام کے لیے مجرموں کی ٹیگنگ کا نظام کا آغاز کردیا ہے جس کے ذریعے سزا یافتہ مجرموں کی نگرانی کی جائے گی۔نادرا نے اس نظام کے لیے ایک خصوصی سافٹ ویئر بنایا ہے جسے پاکستان کے تمام اضلاع میں پراسیکیوشن دفاتر سے منسلک کیا جا رہا ہے۔ اس سافٹ ویئر کے ذریعے ملک کے کسی بھی حصے میں کسی جنسی جرم کی سزا پانے والےفرد کی ساری معلومات متعلقہ اداروں کے پاس پہنچ جائیں گی۔ مرکز اسلام آباد میں بنایا گیا ہے، جبکہ تمام صوبے اپنے پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹس کے ذریعے اس کا حصہ ہیں۔ ٹیکنگ نظام وفاقی وزارت داخلہ، وزارت قانون و انصاف اور ضلعی پراسیکیوٹرز کو خصوصی سافٹ ویئر سے منسلک ہوگا جو نیشنل پولیس بیورو کے زیرنگرانی کام کرے گا اور تمام متعلقہ افراد کا ڈیٹا مرتب کرے گا۔
معلوم ہوا ہے کہ اب جب بھی کسی جنسی جرم کے مرتکب مجرم کو عدالت سزادے گی تو اس کے ساتھ ہی اس کے تمام کوائف اس ٹیگنگ سافٹ ویئر میں آ جائیں گے اور اس کے جیل سے باہر آنے کے بعد کی نقل و حرکت سرکاری اداروں کی مانیٹرنگ میں رہے گی۔
Discussion about this post