فہد مصطفیٰ کو برطانوی پارلیمنٹ کی طرف سے 2 ایوارڈز، "ڈائیورسیٹی اینڈ کلچرل امپیکٹ ایوارڈ” اور "گلوبل کلچرل یونٹی ایوارڈ” سے نوازا گیا۔ فہد مصطفیٰ نے یہ خبر اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں شیئر کی اور کہا کہ یہ اعزاز صرف ان کا نہیں بلکہ "پاکستان کے ہر فنکار، ہر خواب دیکھنے والے اور ہر کہانی سنانے والے کا ہے جو بڑے خواب دیکھتا ہے اور سرحدوں کو پار کرتا ہے۔ فہد مصطفیٰ نے کہا کہ یہ ایوارڈز پاکستانی ثقافت، کہانیوں اور عالمی سطح پر چمکنے والی یکجہتی کے عزم کی طاقت کی نشاندہی ہیں۔ میں بہت عزت اور عاجزی کے ساتھ ڈائیورسیٹی اینڈ کلچرل امپیکٹ ایوارڈ اور گلوبل کلچرل یونٹی ایوارڈ ہاؤس آف کامنز میں حاصل کرنے پر فخر محسوس کرتا ہوں۔ فہد مصطفیٰ نے ممبر آف پارلیمنٹ ناز شاہ، لارڈ واجد خان اور ملٹی کلچرل یو کے کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس ایوارڈ تقریب کو ان کے لیے ناقابلِ فراموش بنا دیا۔
View this post on Instagram
یہ تقریب ملٹی کلچرل یو کے کی طرف سے منعقد کی گئی تھی اور تنظیم کی ڈائریکٹر شنزا راجہ نے کہا کہ فہد مصطفیٰ کو ان کی ریکارڈ توڑ کامیابیوں، بشمول ان کے حالیہ ٹی وی ڈرامے "کبھی میں کبھی تم” کے لیے عزت دی گئی، جس نے دنیا بھر میں ایک ارب سے زیادہ ویوز حاصل کیے۔ نومبر میں ماہرہ خان کو برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے عالمی سنیما میں ان کی غیر معمولی خدمات اور ثقافتی سفیر کے طور پر ان کے کردار کے لیے اعزاز دیا گیا تھا۔
Discussion about this post