بھارتی کرکٹ ویب سائٹ کا دعویٰ ہے کہ چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر ہو گی۔ پاکستان نے نیوٹرل وینیو پر بھارت سے 3 ملکی سیریز کھیلنے کی شرط بھی عائد کی، بھارت سہ فریقی سیریز کرانے کا مطالبہ منظور نہیں کرے گا۔ چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے 3 لیگ میچز، ایک سیمی فائنل اور فائنل دوسری جگہ ہوں گے، دوسری جگہ یو اے ای ہونے کا امکان ہے۔ بھارتی کرکٹ ویب سائٹ نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ماڈل تسلیم کے لیے 4 سے 5 شرائط رکھی ہیں، پاکستان کی شرائط منظور کیے جانے کا امکان نہیں ہے۔ براڈ کاسٹرز کو ان شرائط سے اتفاق نہیں وہ بھی مخالفت کریں گے۔ پی سی بی کے ذرائع نے کہا کہ بھارتی کرکٹ ویب سائٹ کی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ دوسری جانب نٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بورڈ میٹنگ ایک مرتبہ پھر ملتوی کر دی گئی۔آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے معاملے پر پاکستان اور بھارت میں ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ چیمپئنز ٹرافی پر آئی سی سی اجلاس اب 7 دسمبر کو ہو گا۔
Discussion about this post