برطانوی محکمۂ شماریات کی ایک رپورٹ کے مطابق انگلینڈ اور ویلز میں لڑکوں کے لیے ’محمد‘ 2023 کا مقبول ترین نام بنا۔ گزشتہ برس نوزائیدہ لڑکوں کے نام رکھنے کے لیے سب سے زیادہ ” محمد ” کے نام کو چنا گیا۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ 4600 بچوں کا نام ’محمد‘ رجسٹرڈ کیا گیا، جبکہ 4382 بچوں کی رجسٹریشن کے ساتھ دوسرے نمبر پر ’نوح‘ کا نام قابل ذکرہے۔ 2022 کی جاری کردہ فہرست میں محمد دوسرے جبکہ نوح نام پہلے نمبر تھا، 2016 سے سب سے زیادہ رجسٹرڈ ہونے والے ناموں کی فہرست میں محمد ٹاپ 10 میں شامل ہے۔ 2023 میں اولیویا کا نام محموعی طور پر تیسرے جبکہ لڑکیوں کی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر رہا۔
Discussion about this post