شامی فٹ بال فیڈریشن نے ملک کی سیاسی تبدیلیوں اور نئے دور کی عکاسی کے لیے قومی ٹیم کی کٹ اور لوگو میں اہم تبدیلی کا اعلان کردیا ہے۔ قومی ٹیم کی روایتی سرخ رنگ کی کٹ کو تبدیل کر کے سبز رنگ اختیار کیا گیا ہے، جو ترقی، نیا آغاز اور تبدیلی کی علامت ہے۔ یہ فیصلہ اس تاریخی موقع پر کیا گیا جب باغیوں نے دمشق پر بغیر کسی مزاحمت کے قبضہ کر لیا اور صدر بشار الاسد کو 13 سالہ خانہ جنگی کے اختتام پرروس فرار ہونا پڑے گا۔ شامی فٹ بال فیڈریشن نے فیس بک پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی نئی سبز کٹ میں ملبوس تصاویر شیئر کرتے ہوئے اس تبدیلی کو تاریخی” قرار دیا۔ فیڈریشن کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی شام کے کھیلوں میں ایک نئی اور مثبت سمت کی علامت ہے، جو اقربا پروری، جانبداری اور بدعنوانی سے پاک ہے۔ اگرچہ سیاسی عدم استحکام اور وسائل کی کمی شامی فٹ بال ٹیم کے لیے چیلنجز بنے ہوئے ہیں، تاہم 1980 اور 1990 کی دہائیوں میں شامی فٹ بال نے علاقائی سطح پر کئی اہم کامیابیاں حاصل کیں۔
Discussion about this post