وفاقی حکومت نے ملکی جی ڈی پی گروتھ 9.8 فیصد تک لے جانے، شرح خواندگی 70 فیصد تک بڑھانے اور غربت میں 13 فیصد تک کمی لانے کے لیے ’’اڑان پاکستان‘‘ کے نام سے نیشنل اکنامک ٹرانسفارمیشن پلان 2024-25 متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف جمعہ کو خصوصی تقریب میں نیشنل اکنامک ٹرانسفارمیشن منصوبہ جاری کریں گے۔ وزیراعظم کے منظور کردہ نیشنل اکنامک ٹرانسفارمیشن منصوبے کے تحت اگلے5 سال میں شرح نمو 9 اعشاریہ 8 فیصد تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جبکہ شرح خواندگی 70 فیصد تک بڑھانے اور غربت میں 13 فیصد تک کمی لانا بھی منصوبے میں شامل ہے جبکہ سال 2035 تک پاکستانی معیشت کا حجم ایک ٹریلین ڈالرز تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
Discussion about this post