مشہور تامل فلم پشپا کے اداکار الو ارجن کو حیدرآباد پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ حیدر آباد میں فلم ’پشپا 2‘ کے پریمیئر کے دوران بھگدڑ کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکت کے معاملے میں فلم اسٹار کو حراست میں لیا گیا ہے۔ یہ دل خراش واقعہ 4 دسمبر کو پیش آیا تھا جس میں 39 سالہ خاتون جاں بحق اور ان کا بیٹا شدید زخمی ہو گیا تھا۔ واقعے کے خلاف پولیس نے تھیٹر انتظامیہ، اللو ارجن اور ان کی سیکیورٹی ٹیم کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا جس کے بعد اب اداکار کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ انہیں فلم کے پریمیئر میں اداکار اور ان کی ٹیم کی موجودگی کی کوئی پیشگی اطلاع نہیں دی گئی تھی۔پولیس اسٹیشن میں متاثرہ خاندان کی شکایت پر بی این ایس سیکشن 105 اور 118 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ تحقیقات جاری ہیں اور واقعے کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ گرفتاری کے بعد اللو ارجن کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
Discussion about this post