نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کر دی جس کے تحت حساس ڈیٹا تک رسائی اور چرانےکے لیے سائبرحملوں سے خبردار کر دیا گیا۔ مائیکرو سافٹ ونڈوز سسٹم کے ذریعے نیٹ ورک تک رسائی کے لیے سائبر حملوں کا خطرہ ہے، ہیکرز نیٹ ورک اور حساس معلومات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم کے مطابق رسائی کے لیے ہیکرز کو کسی فائل کھولنے کی بھی ضرورت نہیں ہوتی، مائیکرو سافٹ نے ابھی تک مسئلے کے لیے کوئی آفیشل حل جاری نہیں کیا۔ لاگ ان پاسورڈز اور نیٹ ورکس تک رسائی سے پورے سسٹم کا کنٹرول حاصل کیا جا سکتا ہے، یہ ونڈوز 7 سے11 اور ونڈوز سرور 2022ء سمیت تمام ونڈوز ورژنز کو متاثر کر سکتا ہے۔ دُہرے حفاظتی نظام اور نیٹ ورک کی مضبوطی کی سفارش کرتے ہوئے ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ فائروال، ورچوئل لوکل ایئر یا نیٹ ورک سے مخصوص معلومات کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔ ساتھ ہی یو ایس بی، ای میل اٹیچمنٹ اور شیئر فولڈرز کے ذریعے مشکوک فائلز کو نہ کھولنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
Discussion about this post