وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایوان وزیراعلیٰ پشاور کا دورہ کرکے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور سے ملاقات کی ، اس موقع پر علی امین گنڈاپور نے محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔ اس اہم ملاقات میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور کرم میں قیام امن کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو قیام امن کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ خیبرپختونخوا میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعدادکار بڑھانے میں پورا تعاون کریں گے، کرم میں قیام امن اولین ترجیح ہے۔ دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شہدا سرمایہ افتخار ہیں۔ لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
Discussion about this post