ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق "ایران بانو” یعنی ایران لیڈی کے نام سے منسوب یہ پرواز اتوار کو ایران کے دوسرے بڑے شہر مشہد کے ہاشمینی نژاد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتری۔ اس طیارے کو ایرانی اولین خواتین پائلٹس میں سے ایک شہر زاد شمس نے آپریٹ کیا۔یہ پہلی دفعہ ہے جب خواتین مسافروں اور عملے کے ساتھ صرف خواتین کے .لیے پرواز چلائی گئی ہے، پرواز میں عملہ اور پائلٹس سمیت 110 مسافر سوار تھے اور یہ سب کی سب خواتین تھیں۔
Discussion about this post