اگلے سال 2025 میں کتنی سرکاری چھٹیاں ہوں گی؟ عام تعطیلات اور اختیاری چھٹیاں 40 ہوں گی، جن میں سے 17 عام تعطیلات اور 23 اختیاری چھٹیاں ہوں گی۔ 5 فروری 2025 کو یومِ کشمیر جبکہ 23 مارچ کو یومِ پاکستان کی تعطیل ہو گی۔ یکم مئی کو یومِ مزدور اور یومِ تکبیر کے موقع پر 28 مئی کو عام تعطیل ہو گی جبکہ 30، 31 مارچ اور یکم اپریل کو عیدالفطر کی 3 چھٹیاں ہوں گی۔7 سے 9 جون تک عیدالاضحیٰ کی 3 چھٹیاں ہوں گی، 5 اور 6 جولائی کو نویں اور دسویں محرم کی چھٹیاں ہوں گی۔
14 اگست کو یومِ آزادی اور 5 یا 6 ستمبر کو عیدمیلاد النبی ﷺ کی عام تعطیل ہو گی، 9 نومبر کو یومِ اقبال کی چھٹی ہو گی۔ 25 دسمبر کو یومِ قائدِاعظم/کرسمس، 26 دسمبر کو مسیحی ملازمین کے لیے یومِ کرسمس کے بعد کی عام تعطیل ہو گی۔اسلامی چھٹیاں متوقع تاریخ کے حساب سے طے کی گئی ہیں، چاند کی رویت کے حساب سے چھٹیوں کا الگ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جائے گا۔
Discussion about this post