کراچی میں گزشتہ کئی دن سے جاری دھرنے ختم کرانے کے لیے پولیس کا ایکشن ، کارروائی کرتے ہوئے 10 میں سے 6 مقامات پر دھرنے ختم کرادیے گئے ہیں۔ ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جوہر چورنگی سے جوہر موڑ آنے اور جانے والے راستہ کھول دیا گیا جبکہ فائیو اسٹار چورنگی پر احتجاج ختم ہونے کے بعد روڈ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔ عباس ٹاؤن میں دھرنا ہولیس نے ختم کرادیا، اس دوران مظاہرین کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا جب کہ پولیس نے دھرنے کا ٹینٹ اکھاڑ دیا۔سرجانی کے ڈی اے فلیٹ پر احتجاجی دھرنا ختم کرا دیا گیا، ضلع سینٹرل میں 5 اسٹار چورنگی پر دیا جانیوالا دھرنا ختم ہوگیا، ضلع شرقی میں گلستان جوہر میں احتجاجی دھرنا ختم کردیا گیا۔ اسی طرح نواب صدیق علی خان روڈ چورنگی ناظم آباد نمبر 1 اور 2 کو کھول دیا گیا، شاہراہ پاکستان مین عائشہ منزل چورنگی کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا، انچولی شاہراہ پاکستان، سہراب گوٹھ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔ یاد رہے کہ مذہبی جماعت کے 10 مقامات پر گزشتہ کئی روز سے دھرنے جاری تھے جب کہ ایک اور مذہبی جماعت نے آج 60 مقامات پر دھرنے دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔
Discussion about this post