کمشنر کراچی نے شہر میں2 دن کےلیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔ پابندی 31 دسمبر سے یکم جنوری 2025 تک کے لیے ہوگی۔ نئے سال کے موقع پر ہوائی فائرنگ، آتش بازی پرپابندی ہوگی۔ نوٹی فکیشن کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ دوسری طرف نئے سال کی آمد پر سیکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کردیے گئے ہیں، ٹریفک ہدایات کے ساتھ کہا گیا ہے اپنے اصل شناختی دستاویزات اپنے پاس رکھیں۔ ٹریفک پلان کے مطابق کورنگی اور ایکسپریس وے سے جانے والے کورنگی روڈ، سن سیٹ بلیوارڈ، گزری پل، سعودی سگنل خیابانِ شمشیر اور میکڈونلڈز سی ویو روڈ استعمال کریں۔ جو لوگ نارتھ ناظم آباد، گلبرگ، لیاقت آباد، گلشن اقبال، اور نیو کراچی سے آنے والوں کو ایم اے جناح روڈ، گارڈن روڈ، زیب النسا روڈ، آواری لائٹ سگنل، سندھ کلب چوک، تین تلوار سے براستہ زم زم بلیوارڈ اور میکڈونلڈز سی ویو روڈ استعمال کرنا چاہیے۔ اسی طرح گڈاپ، بن قاسم، لانڈھی، کورنگی، شاہ فیصل، جمشید روڈ اور صدر سے آنے والے شارع فیصل، سندھ کلب چوک، تین تلوار، ریس کورس سگنل، چوہدری خلیق الزمان روڈ، گزری پل، خیابان شمشیر اور میکڈونلڈ سی ویو کا راستہ استعمال کرسکتے ہیں۔ جناح پل کو مائی کولاچی کے راستے بوٹ بیسن، بلاول ہاؤس چورنگی، اور میرین روڈ (ہائپر اسٹار) سے میکڈونلڈز سی ویو کی طرف ٹریفک کے لیے کھولا جائے گا۔ ٹریفک پلان کے مطابق یہ سڑکیں ٹریفک کے لیے بند رہیں گی، پی آئی ڈی سی چوک (ضیا الدین روڈ) سے ضیا الدین پل لکی سگنل کی طرف، پی آئی ڈی سی چوک سے کلب روڈ، بلاول چورنگی سے بحریہ انڈر پاس، دو تلوار سے عبداللہ شاہ غازی کا مزار، عبداللہ شاہ غازی کے مزار سے 26ویں اسٹریٹ۔ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ ماڑی پور روڈ سے جناح پل اور مائی کولاچی کی طرف بھاری ٹریفک (ٹینکرز، ڈمپر اور ٹرکوں) کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی، مزید بتایا گیا کہ یہ حب ریور روڈ یا شارع پاکستان کے راستے جناح پل سے اپنی منزل تک جا سکیں گے۔
کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے خبردار کیا ہے کہ نئے سال کے موقع پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ انسانی جانوں کو بچایا جاسکے۔ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف قتل کی کوشش کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔ دوسری جانب حیدرآباد میں تمام کاروباری مراکز کو رات 8 بجے بند کرنے کا حکم جاری کردیا۔ اُدھر پنجاب حکومت نے بھی لاہور میں نئے سال کے موقع پر آتش بازی پر مکمل پابندی لگادی ہے۔ ڈی سی لاہور کے مطابق نئےسال کی آمدپرآتش بازی نہیں کی جائےگی،خلاف ورزی پرکارروائی کی جائےگی۔ فضامیں آلودگی کی وجہ سےنوٹیفکیشن جاری کیا،فضائی آلودگی صحت مسائل کاباعث بن سکتی ہے۔
Discussion about this post